قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے موجود ہ نسل کے کھلاڑیوں کو میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن قراردیا جبکہ بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی محبت سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب گول کر گئے۔سٹار اسپورٹس کیساتھ انٹرویو کے دوران سابق کپتان و آل رائونڈر نے پاک بھارت میچ کے دوران فیلڈ میں کھلاڑیوں کے دوستانہ رویے پر حیرانگی کا اظہار کیا۔ ان سے سوال کیا گیا آپ فیلڈ میں بہت غصہ کرتے تھے لیکن اب ایسا نہیں ہوتا، جس پر سابق کپتان نے جواب دیا کہ موجود نسل کے پلئیرز میک ڈونلڈ اور کے ایف سی جنریشن ہیں ۔ شاہد آفریدی بالی وڈ اداکارہ سونالی بیندرے کی محبت سے متعلق سوال پر مسکرا کر جواب گول کر گئے۔میزبان کے سوال پر شاہد آفریدی نے مسکراتے ہوئے ذو معنی جواب دیا کہ آپ جانتے ہیں کہ میں نانا بن چکا ہوں لہذا اس سوال کو ڈیلیٹ کردیں کیوں کہ اب ہم بڑے ہوگئے ہیں ۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی