نوجوان پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ نے بغیر مصنوعی آکسیجن کے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ سر کرکے تاریخ رقم کردی ۔ ساجد سدپارہ بغیر آکسیجن اور بغیر شیرپا ماونٹ ایوریسٹ سر کرنے والے پہلے پاکستانی ہیں ، ساجد سدپارہ نے اپنے مرحوم والد محمد علی سدپارہ کی خواہش کو پورا کردیا۔ ساجد سدپارہ تمام 14 بلند چوٹیاں بغیر مصنوعی آکسیجن کے سر کرنے کا عزم رکھتے ہیں ، اس سے قبل وہ اناپورنا، کے ٹو، مناسلو، جی ون اور جی ٹو بھی بغیر آکسیجن سر کر چکے ہیں۔ گزشتہ روز پاکستانی خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی بلند ترین چوٹی ماونٹ ایورسٹ کو سر کر کے ایک بار پھر اہم اعزاز اپنے نام کیا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی