سابق فرانسیسی فٹبالر، کوچ اور معروف کمنٹیٹر رولانڈ کوربس 72 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق رولانڈ کوربس کے ایمپلائیر نے ان کے انتقال کی تصدیق کی تاہم موت سے متعلق مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔مارسیلی میں پیدا ہونے والے رولانڈ کوربس نے اپنی پوری زندگی فٹبال کے لیے وقف کر دی اور فرانسیسی اسپورٹس میڈیا کی سب سے نمایاں آوازوں میں شمار ہوتے رہے۔بطور ڈیفنڈر انہوں نے اولمپک مارسیلی، اے سی اجاکسیو، اولمپک لیون اور اے ایس موناکو سمیت متعدد کلبوں کی نمائندگی کی ، کھیل سے ریٹائرمنٹ کے بعد کوربس نے کوچنگ کے شعبے میں قدم رکھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی