i کھیل

سہ ملکی ٹورنامنٹ، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج پہلا میچ کھیلا جائے گاتازترین

February 07, 2025

سہ ملکی سیریز کا آج (ہفتہ کو) آغاز ہو رہا ہے ۔پہلے میچ میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں قذافی اسٹیڈیم میں مدمقابل آئیں گی ۔دونوں ٹیموں کے درمیان سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ ڈے اینڈ نائٹ ہو گا، پاکستان ٹیم کی قیادت محمد رضوان کریں گے جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم کو مچل سینٹنر لیڈ کریں گے۔سہ ملکی ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 فروری کو نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہی کھیلا جائے گا۔ سہ ملکی ون ڈے سیریز کا تیسرا میچ 12 فروری کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا۔بہترین پوائنٹس والی دو ٹیموں کے درمیان سہ ملکی ون ڈے سیریز کا فائنل میچ 14 فروری کو نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی