i کھیل

رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگواتی تو بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتی، صبور علیتازترین

July 03, 2024

معروف اداکارہ صبور علی نے کہا ہے کہ اگر انہوں نے رنگت گوری کرنے کے انجکشن لگوائے ہوتے تو وہ بڑے بڑے چینلز پر بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔ ایک ٹی وی پروگرام میں جب میزبان نے ان سے پوچھا کہ حال ہی میں ان کی اور ان کے شوہر کی انجکشن اور ڈرپس لگوانے کی تصاویر وائرل ہوئی تھیں، جس متعلق مداحوں نے دعوی کیا کہ دونوں رنگ گورا کرنے کے انجکشن لگوا رہے ہیں۔اس پر صبور علی نے حیرانی کا اظہار کرتے ہوئے رنگ گورا کرنے کے لیے انجکشن لگوانے کے دعووں کو مسترد کردیا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور ان کے شوہر نے وٹامنز کے انجکشنز اور ڈرپس لگوائے تھے۔انہوں نے بتایا کہ وہ اور ان کا شوہر دن رات کام کرتے ہیں، اس لیے ان میں کمزوری ہوجاتی ہے، اس لیے انہوں نے وٹامنز کے انجکشن لگوائے، رنگ گورا کرنے کے انجکشن نہیں تھے۔صبور علی کا کہنا تھا کہ اگر انہوں نے ایسے انجکشنز لگوائے ہوتے تو ان کا رنگ گورا ہوچکا ہوتا اور وہ بڑے بڑے چینلز پر بڑے بڑے ڈرامے کر رہی ہوتیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی