i کھیل

رام گوپال ورما نے بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کا موازنہ کردیاتازترین

August 03, 2024

بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر رام گوپال ورما جب فلموں، معاشرے یا سیاست پر گفتگو کرتے ہیں تو وہ کبھی بھی گھما پھرا کر بات نہیں کرتے۔ انڈر ورلڈ اسٹوریز پر فلمیں بنانے اور آندھرا پردیش کے شہر وجے واڑا سے تعلق رکھنے والے 62 رام گوپال ورما نے کہا کہ ہالی ووڈ والے جب اوپن ہائیمر جیسی فلم بناتے ہیں تو ہندی سنیما ٹھگس آف ہندوستان بناتا ہے۔1998 کی فلم ستیہ سے غیر معمولی شہرت حاصل کرنے والے ہدایتکار سے جب یہ پوچھا گیا کہ ہالی ووڈ کے فلمسازوں کے ہاں بدلتے لینڈ اسکیپ اور بوڑھے فلمسازوں کے ہاں بھی ایک تسلسل ہے۔اس پر رام گوپال نے کہا جب آپ مارٹن سورسے یا پھر کلنٹ ایسٹ ووڈ کی بات کرتے ہیں، تو وہاں جس قسم کی حقیقت پسندی اور تاثیر ہے اسکی وجہ سے وہ دلچسپ موضوعات لیتے ہیں اور اعلی درجے کی پرفارمنس مانگتے ہیں۔انھوں نے کہا ہر چیز سے بڑھ کر یہ انکا رویہ ہوتا ہے جس کی انکی فلمیں عکاسی کرتی ہیں۔ اہم بات یہ ہے کہ ہم ایسی فلمیں نہیں بنا رہے، ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے سامعین یا فلم بین احمق ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ بنیادی طور پر ہالی ووڈ والوں نے جس قسم کا سنیما اور معیار بنایا ہے تو تصور کریں کہ ہمارا معیار کیا ہے، ہالی ووڈ کے تمام بڑے ستارے اوپن ہائیمر بنانے کیلیے اکٹھے ہوئے اور یہاں تمام بڑے اسٹارز نے اکٹھے ہوکر ٹھگ آف ہندوستان بنائی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی