بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے باپ بننے کے بعد آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کرتے ہوئے واضح کیا کہ کس طرح ان کی بیٹی راہا نے ان کی زندگی بالکل بدل کر رکھ دی۔ ایک چیٹ شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکار نے کہا کہ باپ بننے کے بعد انہوں نے سگریٹ نوشی چھوڑنے کا فیصلہ کیا اور اپنی بیٹی کے لیے ایک صحت مند رول ماڈل بننے کی خواہش سے اس لت پر قابو پالیا۔رنبیر نے کہا کہ اب جب کہ میں باپ ہوں اور میری ایک بیٹی ہے، یہ گیم چینجر ہے کیونکہ مجھے ایسا لگتا ہے جیسے میں ابھی پیدا ہوا ہوں، میں نئے جذبات، نئے خیالات محسوس کر رہا ہوں، میں محسوس کرتا ہوں کہ میری زندگی کے 40 سال جو میں نے گزارے ہیں وہ ایک اور زندگی تھی۔ انہوں نے کہا مجھے موت سے کبھی خوف نہیں آیا، میں ہمیشہ سوچتا تھا کہ میں 71 سال کی عمر میں مر جائوں گا، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں تھا لیکن اب مجھے لگتا ہے کہ یہ بہت جلد ہے، ابھی مزید 30 سال ہیں، یہ سب راہا کی وجہ سے بدل گیا ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی