i کھیل

ہر فارمیٹ میں ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں، عبداللہ شفیقتازترین

March 03, 2023

لاہور قلندرز کے ٹاپ آرڈر بیٹر عبداللہ شفیق نے کہا ہے کہ میں نے خود کو ایک فارمیٹ کے لیے محدود نہیں رکھا ہوا جو فارمیٹ ملے اس کو اس کی ضرورت کے مطابق کھیلتا ہوں۔ میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے 3 میچز کے لیے میں کمبی نیشن میں سیٹ نہیں ہوسکا تھا، میں نے اس وقت مینجمنٹ کے فیصلے کو قبول کیا اور پریکٹس جاری رکھی، جب مجھے موقع ملا تو میں نے پرفارم کیا اور امید ہے تسلسل کو برقرار رکھوں گا۔عبداللہ شفیق کا ماننا ہے کہ ہر فارمیٹ کے لیے کرکٹ کی بنیادی چیزیں ایک ہی ہوتی ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے دماغ میں یہی ہوتا ہے کہ جو بال ملے اسے میرٹ کے مطابق کھیلوں، ہر فارمیٹ کو اس کے اسٹرائیک ریٹ کے مطابق کھیلنا پڑتا ہے۔عبداللہ شفیق نے کہا کہ بابر اعظم سے بھی میں بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی