پشاورڈویژن انڈر 16 باکسنگ چمپئن شپ کا پشاور سپورٹس کمپلیکس میں آغاز ہوگیا ہے۔ اس چمپئن شپ میں پشاور کے 23 رجسٹرڈ کلبوں کے مرد و خواتین کھلاڑی شریک ہیں۔ چمپئن شپ کا باقاعدہ افتتاح پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سینئر عہدیدار محمد یونس پٹھان نے کیا۔ اس موقع پر صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے سیکرٹری چیئرمین محمد اکمل خان جدون، سیکرٹری خیضر اللہ جان اور خیبر پختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کی وویمن ونگ کی صدر مسز رحم بی بی ،پشاور ڈویژن ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اجمل خان بھی موجود تھے۔پاکستان باکسنگ فیڈریشن اور خیبر پختونخوا باکسنگ ایسوسی ایشن کی نگرانی میں پشاورڈویژن باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تین روزہ چمپئن شپ پشاور سپورٹس کمپلیکس کے لالہ آمان باکسنگ ارینا میں جاری ہے۔ چمپئن شپ میں بڑی تعداد میں مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے بھرپور شرکت کی ہے۔اس سلسلے میں گزشتہ روز کھلاڑیوں کاوزن کیاگیا،اور اس کے بعد باقاعدہ مقابلوں کا آغاز ہوگیا،واضح رہے کہ ان مقابلوں میں پوزیشن کے حصول کیلئے کھلاڑیوں نے دو متین مہیوں تک مسلسل تیار ی کی ہیں ۔اس حوالے سے صوبائی باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر محمد اکمل خان جدون نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ہمای کوشش ہے کہ پورے خیبر پختونخوامیں باکسنگ کھیل کو صحیح معنوں میں فروغ دیں اور مختلف اضلاع سے نچلی سطح پر باصلاحیت کو سامنے لائیں،انکاکہناتھاکہ ہماری ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ جونیئر زکیلئے زیادہ سے زیادہ چمپئن شپ کا انعقادکیاجائے ،کیونکہ اس سے جونیئرکھلاڑیوں کوآگے آنے کے موقع میسر ہوتے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی