خیبر پختونخواووشو،کنگفو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام 10اکتوبر سے آل خیبر پختونخواووشوچمپئن شپ منعقد کی جائے گی،نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ(این ایس ایس ڈی)کے تعاون سے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کھیلے جانیوالے اس میگا ایونٹ میں صوبے بھر سے بہترین فائٹرزشریک ہونگے۔صوبائی ووشوایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور انٹر نیشنل کوالیفائڈکوچ نجم اللہ صافی نے کہاکہ ہمیشہ سے خواہش رہی ہے کہ خیبر پختونخوامیں چائنیز مارشل آرٹس کھیل ووشو،کنگفوکو فروغ حاصل ہوں،اور اس مقصد کیلئے وقتاًفوقتاًمختلف ایجز گروپ کے مقابلے تواتر کیساتھ منعقد کیے جارہے ہیں ،جس سے یقیناًخیبر پختونخوامیں ووشوکوکافی پذیر ائی ملی ہے ۔انکاکہناتھا کہ خیبر پختونخوامیں کھیل اور کھلاڑیوں کے فروغ کیلئے کام کرنیوالی غیر سرکاری تنظیم نیشنل سوسائٹی فار سپورٹس ڈویلپمنٹ (این ایس ایس ڈی )کے تعاون سے اگلے ماہ 10اکتوبر سے آل خیبر پختونخواووشوچمپئن شپ منعقد کی جارہی ہے جس میں پشاور،ملاکنڈ،بنوں،ڈی آئی خان،کوہاٹ،ہزارہ اور مردان سے مرد وخواتین کھلاڑی شریک ہونگی۔اس میگا ایونٹ کیلئے مختلف کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی