i کھیل

پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل، روزہ فائنل کے تمام سیشنز مصنوعی روشنی میں ہوں گےتازترین

March 01, 2025

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)نے پریذیڈنٹ ٹرافی فائنل کے حوالے سے منفرد فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کے فیصلے کے تحت 5 روزہ فائنل کے تمام سیشنز مصنوعی روشنی میں ہوں گے، فرسٹ کلاس کرکٹ میں پہلی مرتبہ کھیل شام کے وقت شروع ہوگا اور رات گئے تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق پریزیڈنٹ ٹرافی کا فائنل 4 مارچ سے سٹیٹ بینک اور پی ٹی وی کے درمیان راولپنڈی میں شروع ہو گا، فائنل میچ کا کھیل شام ساڑھے 7 بجے شروع ہو گا اور رات اڑھائی بجے تک جاری رہے گا۔ذرائع کے مطابق پہلا سیشن ساڑھے 7 سے ساڑھے 9، دوسرا سیشن 10 سے 12 اور تیسرا ساڑھے 12 سے اڑھائی بجے تک ہو گا، پریزیڈنٹ ٹرافی کے فائنل میں گلابی رنگ کی گیند استعمال کی جائے گی، اس سے قبل فرسٹ کلاس اور ٹیسٹ میچز میں ڈے اینڈ نائٹ مقابلہ ہوچکا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی