چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے دو ٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو کھلاڑی پریشر برداشت نہیں کر سکتا وہ ٹیم میں نہیں رہے گا۔ میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کھلاڑیوں کے پریشر برداشت نہ کر سکنے کی وجہ سے ہم جیتے ہوئے میچ ہار جاتے ہیں، اب جو کھلاڑی دماغی طور پر مضبوط اور اعصاب شکن مقابلوں کا دبا برداشت کر سکتے ہیں وہی ٹیم میں جگہ برقرار رکھ پائیں گے۔ کھلاڑیوں پر میچ فکسنگ کے الزام لگنے سے متعلق سوال پر چیئرمین پی سی بی نے جواب دیا کہ یہ الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں، ایسا رتی برابر بھی کچھ نہیں ملا، ہماری ٹیم صرف پریشر میں آکر جیتے ہوئے میچز ہاری، اب فٹنس، ڈومیسٹک کرکٹ اور ذہنی دبا پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ ٹیم میں جو تبدیلیاں ہونی ہیں وہ ہیڈ کوچ گیری کرسٹن اور اظہر محمود کے پاکستان آنے کے بعد مشاورت سے ہوں گی، ہمارا سب سے بڑا ہدف قومی کرکٹ ٹیم کی منفی کارکردگی کو بہتر کرنا ہے، نہ ہم خود دبا میں آئیں گے اور نہ ہی اب دبا اور پریشر میں آنے والے کھلاڑیوں کو ٹیم میں رکھیں گے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی