پورٹوریکو اوپن گالف ٹورنامنٹ( آج )جمعرات سے پورٹو ریکو میں شروع ہوگا،ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد کے لئے تیاریاں عروج پر ہیں، یہ ٹورنامنٹ پی جی اے ٹور کا مشہور گالف ایونٹ ہے جو پہلی بار 2008میں کھیلا گیا تھا،یہ ٹورنامنٹ 72 ہولز پر کھیلا جائے گا جس میں دنیائے گالف کے نامور کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے، پی جی اے ایونٹ میں کولمبیا سے تعلق رکھنے والے گالفر نیکو ایچاویریا اپنے اعزاز کا دفاع کریں گے۔ٹورنامنٹ کے لئے 40لاکھ ڈالر کی انعامی رقم مختص کی گئی ہے،7مارچ سے شروع ہونے والا یہ ٹورنامنٹ 4روز تک جاری رہنے کے بعد 10مارچ کو اختتام پذیر ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی