جشن آزادی بین الصوبائی وویمنز باسکٹ بال چیمپین شپ کے فیصلہ کن معرکہ میں پنجاب نے اسلام آباداے کو شکست دیکر ایونٹ کا چیمپین ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام لیاقت جمنازیم اسلام آباد میں کھیلی جانیوالی پانچ روزہ چیمپین شپ میں چھ ٹیمیں ایکشن میں دکھای دیں۔ ایونٹ کے فائنل میں پنجاب نے اپنے جارحانہ کھیل کی بدولت اسلام آباد اے کو 17کے مقابلے میں 64پوانٹس سے شکست دیتے ہوئے چیمپین شپ کا ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔پنجاب کی طرف سے ایمن علی اور ثنا نے 16اور 12پوانٹس سکور کے جبکہ اسلام آباد اے کی طرف سے ماریہ خان نے پانچ اور فاریہ نے تین پوانٹس سکور کیے ۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں سندھ نے اسلام آباد بی کو 29-50پوائنٹس سے شکست دی۔ اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشاد کیانی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈاریکٹر جنرل یاسر پیرزادہ تھے جبکہ صدر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن بریگیڈر ر محمد افتخار منصور، سیکرٹری جنرل خالد بشیر، سینئر نائب صدر امتیاز رفیع بٹ، فیڈرل باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر اعجاز رفیع بٹ، سیکرٹری جنرل اوج ظہور، اعظم ڈار سمیت دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی