پہلی پنجاب پریمیئر لیگ آج جمعہ سےجناح اسٹیڈیم گوجرانوالہ میں منعقد ہو گی، راولپنڈی مارخور سمیت 8ٹیمیں لیگ میں حصہ لیں گی،تمام نائیٹ میچز کی پبلک انٹری فری ہو گی،راولپنڈی مارخور کی قیادت کامران اکمل کریں گے۔ پنجاب پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہے اور پہلی مرتبہ پنجاب پریمیئر لیگ منعقد ہونے جا رہی ہے . اس لیگ سے اچھے کرکٹرز میسر آئیں گے کیونکہ پاکستان میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے،اس لیگ کیلئے 900کھلاڑیوں کے ٹرائلز کئے گئے ہیں اور ہر ٹیم میں 20,20کھلاڑی منتخبکئے جائیں گے، اس لیگ میں کسی قسم کی سفارش نہیں ہے اور صرف کارکردگی کی بنیاد پر لڑکے منتخبکئے جا رہے ہیں۔ راولپنڈی مارخور کے مینٹور اور کوچ حسن رضا ہوں گے اور یہ لیگ ہر سال منعقد ہو گی جس کیلئے پنجاب کا الگ شہر منتخب کیا جائے گا،گوجرانوالہ کا گرائونڈ ماضی کا مشہور کرکٹ گرائونڈ ہے جہاں سچن ٹنڈولکر نے اپنا ڈیبیوکیا ہے۔ گوجرانوالہ کی پچ بہت سازگار ہے اور لوگوں کو اچھی کرکٹ دیکھنے کو ملے گی،اس لیگ میں پورے پاکستان سے کھلاڑی کھیلنے کیلئے اہل ہیں،تمام میچز فلڈ لائٹس میں کھیلے جائیں گے اور اس لیگ سے اچھا ریونیو حاصل ہو گا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے لیگ کا این او سی جاری کر دیا ہے،امید ہے کہ اس لیگ سے 10سے 12اچھے کھلاڑی مل جائیں گے جو قومی ٹیم میں منتخب ہو سکیں گے۔ لیگ کرکٹ دنیا بھر میں مقبول ہو رہی ہے اور ہر ملک لیگ کرکٹ کی طرف جا رہا ہے۔راولپنڈی مارخور ٹیم کے اونر چودھری ندیم منظور بیگہ ہیں جبکہ وقار احمد خان ڈائریکٹر آپریشنز ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی