i کھیل

پیرس اولمپکس کی اختتامی تقریب کیلئے ٹام کروز سٹنٹ بلا معاوضہ کیاتازترین

September 12, 2024

پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب کو چار چاند لگانے والے ہالی ووڈ اسٹار ٹام کروز نے اپنی جاندار پرفارمنس کا کتنا معاوضہ لیا؟ اس حوالے سے رپورٹ سامنے آ گئی۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاس اینجلس اولمپکس کے صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے 62 سالہ اداکار ٹام کروز کے خطرناک اسٹنٹ سے متعلق اہم انکشاف کیا ہے۔یاد رہے کہ 12 اگست کو ہونے والی پیرس اولمپکس 2024 کی اختتامی تقریب میں ایکشن اسٹار نے فرانس کے نیشنل اسٹیڈیم کی چھت سے50میٹر کی بلندی سے چھلانگ لگا کر اولمپک کا جھنڈا وصول کیا اور اولمپکس کے اگلے میزبان امریکی شہر لاس اینجلس یہ جھنڈا پہنچایا۔لاس اینجلس اولمپکس کی صدر اور چیئرپرسن کیسی واسرمین نے انکشاف کیا ہے کہ کئی ہفتوں کی محنت، ریہرسلز اور خطرناک اسٹنٹ کی فائنل پرفارمنس کے لیے ٹام کروز اور ان کی ٹیم نے کوئی معاوضہ نہیں لیا، انہوں نے یہ پرفارمنس بلا معاوضہ انجام دی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی