i کھیل

پیرس اولمپک ، ٹیبل ٹینس ایونٹ کے مقابلے آج شروع ہوں گےتازترین

July 26, 2024

پیرس اولمپک گیمز 2024میں ٹیبل ٹینس ایونٹ کے مقابلے ہفتے کے روز(آج)شروع ہوں گے۔ ٹیبل ٹینس مقابلے فرانس کے دارالحکومت پیرس کے ساتھ پیرس ایرینا 4میں کھیلے جائیں گے۔پیرس 2024اولمپک گیمز کے ٹیبل ٹینس کی قرعہ اندازی کی تقریب جنوبی پیرس ایرینا میں منعقد ہوئی،جس کے مطابق مردوں کے سنگلز مقابلوں میں عالمی نمبر ون چین کے وانگ چوکین کو پہلے ہاف میں برازیل کے ہیوگو کالڈرانو اور جرمنی کے کیو ڈانگ کے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑے گا، ان کو ٹیبل ٹینس ایونٹ میں ٹاپ سیڈ رکھا گیا ہے جبکہ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے ہاف میں ان کے ہم وطن فان زینڈونگ لن یون جو، جرمنی کے دیمتری اووچاروف، توموکازو کے ساتھ ہیں۔چین کے فان زینڈونگ لن یون جو کو سیکنڈ سیڈ رکھا گیا ہے۔ فرانسیسی ابھرتے ہوئے سٹار کھلاڑی فیلکس لیبرون تھرڈسیڈڈ ہیں۔ ویمنز سنگلز مقابلوں میں چین کی ہی ٹیبل ٹینس سٹار سن ینگشا کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے ان کا ممکنہ طور پر فائنل میں پہنچنے کے لیے جاپان کی حنا حیاتا اور پورٹو ریکو کی ایڈریانا ڈیاز سے مقابلہ ہو سکتا ہے جبکہ خواتین کے سنگلز مقابلوں کے دوسرے ہاف میں چین کی ہی چن مینگ کو ٹاپ سیڈڈ قرار دیا گیا ہے ۔اسی طرح مکسڈ ڈبلز مقابلوں میں عالمی نمبر ون چین کے وانگ چوکن اور سن ینگشاٹاپ سیڈڈ قرار پائے ہیں۔ پیرس اولمپکس 2024میں ٹیبل ٹینس کے مقابلے (آج)سے شروع ہوکر 10اگست کو اختتام پذیر ہوں گے ۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی