پیرس اولمپک گیمز کو تاریخ کے سب سے زیادہ ہائی رسک گیمز قرار دے دیا گیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں 26جولائی سے شروع ہونے والے اولمپکس مقابلوں میں 200ممالک سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی 32کھیلوں میں مقابلہ کر رہے ہیں، اولمپک گیمز میں پہلے تمغے 27جولائی کو دیئے جائیں گے۔تاہم اولمپک گیمز میں جیو پولیٹیکل تنا کے ساتھ فرانس کا اندرونی تنائو بھی ہائی رسک کی وجہ قرار دیا گیا ہے، اندرونی تنا اور جیو پولیٹیکل تنا ئوکے امتزاج نے خطرے کی گھنٹی بجا دی،فرانس میں کچھ عرصہ سے سیاسی کشیدگی پائی جاتی ہے، فرانس میں کچھ عرصہ سے کسی نہ کسی مسئلے پر شدید مظاہرے ہو رہے ہیں۔عالمی میڈیا کے مطابق اس خطرے سے آگاہ کیا گیا ہے کہ ان گیمز کو منفی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، دھمکیوں اور خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق 30ہزار پولیس اہلکار تعینات ہوں گے جبکہ گیمز کے دوران ان کی تعداد 45ہزار اہلکاروں تک کردی جائے گی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی