i کھیل

پی سی بی نے ویمنز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیاتازترین

November 05, 2024

پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم فیوچر ٹور پروگرام کا اعلان کردیا، پاکستان پہلی بار انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور زمبابوے کی ویمنز کرکٹ ٹیموں کی میزبانی کرے گا۔ جاری اعلامیہ کے مطابق زمبابوے کی ویمنز ٹیم اپریل ،مئی 2026 میں پاکستان کا دورہ کرے گی، نیوزی لینڈ کی ویمنز ٹیم اپریل 2027 میں پاکستان آئے گی جبکہ انگلینڈ کی ویمنز ٹیم اکتوبر 2027 میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم فیوچر ٹور پروگرام 2025-29 میں چار ہوم سیریز اور چار اوے سیریز کھیلے گی، پاکستان ویمنز ٹیم بنگلہ دیش کی میزبانی اکتوبر 2028 میں کرے گی۔قومی ویمنز ٹیم فروری 2026 میں جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی، جولائی 2026 میں سری لنکا کے خلاف اووے سیریز کھیلے گی جبکہ پاکستان ویمنز ٹیم نومبر 2026 میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔پی سی بی کے مطابق پاکستان ویمنز ٹیم جون 2028 میں آئرلینڈ کے خلاف اوے سیریز کھیلے گی، پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں 2026 کے ٹی 20 ورلڈ کپ کی تیاری کیلئے آئرلینڈ میں ٹرائی سیریز بھی کھیلیں گی۔ علاوہ ازیں فیوچر ٹورز کے آئی سی سی کے اہم ٹورنامنٹس میں بھارت میں ہونے والا ویمن کرکٹ ورلڈ کپ 2025، انگلینڈ میں ہونے والا ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026، ویمنز چیمپئنز ٹرافی 2027 اور ویمنز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2028 بھی شامل ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی