پاکستان اسپورٹس بورڈ(پی ایس بی)نے ملازمت سے برطرفی کے خلاف ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ محسن علی کی دائر محکمانہ اپیل مسترد کر دی۔ تفصیلات کے مطابق پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کے سابق ہاسٹل سپرنٹنڈنٹ محسن علی کی اپیل کا جائزہ صدر پاکستان سپورٹس بورڈ نے لیا۔ریکارڈ کے مطابق محسن علی 30 روز رخصت ختم ہونے کے بعد مسلسل غیر حاضر رہے اور اپنی ڈیوٹی دوبارہ جوائن نہیں کی جبکہ نوٹس کا جواب بھی غیر تسلی بخش پایا گیا جس پر اپیلیٹ اتھارٹی نے محسن علی کیخلاف سزا قانون کے مطابق برقرار رکھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی