پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں شامل فرنچاز ملتان سلطانز کی نیلامی کے عمل کا باضابطہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ملتان سلطانز ٹیم کی فروخت کے لئے اشتہار جاری کر دیا ہے۔پی سی بی کے مطابق ملتان سلطانز ٹیم خریدنے کے خواہشمند افراد اور ادارے 30 جنوری تک اپنی بولیاں جمع کرا سکتے ہیں۔ بولیوں کی وصولی کے بعد ٹیکنیکل جانچ پڑتال کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا، جس کے بعد فائنل بڈرز کی فہرست جاری کی جائے گی۔پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ نیلامی کا تمام عمل شفاف اور قواعد و ضوابط کے مطابق مکمل کیا جائے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی