اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان اور مایہ ناز آل رائونڈر شاداب خان نے پی ایس ایل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کر کے لیگ کی تاریخ میں نیا باب رقم کر دیا ۔انہوں نے یہ سنگ میل ملتان سلطانز کیخلاف کھیلے گئے اہم میچ میں سرانجام دیا،ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان ان کی پی ایس ایل کی 100ویں وکٹ بنے۔واضح رہے کہ شاداب خان نے محض 88 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا، جو ان کی مستقل مزاجی اور شاندار کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ شاداب خان پی ایس ایل کی تاریخ میں 100 وکٹیں مکمل کرنے والے چوتھے بولر بن گئے ہیں۔ ان سے قبل یہ اعزاز حسن علی، وہاب ریاض اور شاہین شاہ آفریدی حاصل کر چکے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی