پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے دوران پاکستان ویمن لیگ کے لیے آزمائشی میچز کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے،ذرائع کے مطابق ٹیسٹ رن کے طور پر 5میچز کروائے جا سکتے ہیں جس میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سمیت 3فرنچائزز ٹیسٹ رن کے لیے ویمن ٹیمیں بنائی جائیں گی، ٹیسٹ رن کے لیے فرنچائزز میچز کے اخراجات برداشت کریں گی،ذرائع کا بتانا تھاکہ 5ٹیسٹ رن میچوں کے تجربے کی روشنی میں اس سال ستمبر، اکتوبر میں پاکستان ویمنز لیگ کرائے جانے کی تجویز دی گئی ہے، پاکستان ویمنز لیگ ابتدائی طور پر 4سے 6ٹیموں پر مشتمل ہوگی اور ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا،پاکستان ویمنز لیگ کروانے کا معاملہ گزشتہ روز پی ایس ایل گورننگ کونسل کے اجلاس میں زیر بحث آیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی