i کھیل

پی ایف ایف کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27فروری کو لاہور میں طلبتازترین

February 15, 2025

پاکستان فٹبال فیڈریشن ( پی ایف ایف )کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی کے معاملے پر فیڈریشن کی کانگریس کا غیر معمولی اجلاس 27فروری کو لاہور میں طلب کر لیا گیا۔پی ایف ایف پاکستان کی اے ایف سی ایشین کپ2027کوالیفائرز میں شرکت ،بین الاقوامی رکنیت کی بحالی سے مشروط ہے، پی ایف ایف بحالی کی صورت میں پاکستان اپنا پہلا آوے میچ 25 مارچ کو شام کے خلاف کھیلے گا۔ پی ایف ایف گروپ ای میں پاکستان کے ساتھ شام، میانمار اور افغانستان شامل ہیں، پی ایف ایف پی ایف ایف کانگریس ممبرز کا فیفا کی تجویز کردہ ترامیم سے اختلاف عالمی معطلی کا باعث بنا تھا، پی ایف ایفکانگریس کے غیر معمولی اجلاس کی صدارت صدر پی ایف ایف و این سی چیرمین سعود عظیم ہاشمی کریں گے۔ پی ایف ایف فیفا اور اے ایف سی کی تجویز کردہ آئینی ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہے، پی ایف ایف پی ایف ایف کی بین الاقوامی رکنیت کی بحالی آئینی ترامیم کی منظوری سے مشروط ہوگی۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی