سینئر اداکارہ روبینہ اشرف کا ماننا ہے کہ پاکستانی ڈراموں کے موضوعات میں بڑی تبدیلی کی ضرورت ہے۔ گزشتہ روز میڈیا سے بات کرتے ہوئے روبینہ اشرف کا کہنا تھا کہ تھیٹر نہ صرف فنکاروں کے لیے بلکہ موسیقاروں، بیک اسٹیج عملے اور ناظرین کے لیے بھی ایک اہم ذریعہ ہے جس میں ہم سب کی تربیت ہوتی ہے۔انہوں نے زور دیا کہ جیسے تھیٹر میں موضوعات کی تبدیلی اور وسعت ہے، ویسے ہی ہمیں پاکستانی ڈراموں میں بھی نئی سوچ اور گہرائی لانے کی ضرورت ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی