i کھیل

پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ کی پہلی ٹیسٹ ڈبل سنچری، اہم ریکارڈ بھی نام کر لیاتازترین

January 30, 2025

پاکستانی نژاد آسٹریلین اوپنر عثمان خواجہ نے پہلی مرتبہ ٹیسٹ میں ڈبل سنچری سکور کرکے چند اہم ریکارڈ بھی اپنے نام کر لیے ہیں۔ انہوں نے سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے دوران ڈبل سنچری سکور کرنے کا اعزاز اپنے نام کیا، عثمان خواجہ پہلے آسٹریلوی بلے باز ہیں جنہوں نے سری لنکا کی سرزمین پر ڈبل سنچری بنائی،اڑتیس سالہ آسٹریلوی اوپنر نے 290 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے ڈبل سنچری سکور کی۔ مزید پڑھیں:بنگلہ دیش لیگ میں حیدر علی کی دھواں دار بیٹنگ،4 گیندوں پر4 چھکے لگا کر میچ جتوا دیا عثمان خواجہ سے قبل سابق آسٹریلوی کھلاڑی مارک ٹیلر، گریگ چیپل، ڈین جونز، میتھیو ہیڈن اور جیسن گلیسپی ایشیا میں ڈبل سنچری سکور کر چکے ہیں، اس طرح ایشیا میں ڈبل سنچری بنانے والے وہ چھٹے بلے باز ہیں۔ واضح رہے کہ ٹیسٹ کے پہلے روز کپتان سٹیو سمتھ ٹیسٹ میں 10ہزار رنز مکمل کرنے والے آسٹریلیا کے چوتھے بلے باز بن گئے تھے،میچ کے دوسرے روز سٹیو سمتھ 141 رنز بنا کر وکٹ گنوا بیٹھے تھے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی