i کھیل

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی فتح کے حوالے سے فلم کارنرڈ ٹائیگر کی اسٹریمنگ جاریتازترین

July 19, 2023

پاکستانی کرکٹ ٹیم کی 1992 ورلڈ کپ میں جیت کے حوالے سے خصوصی ڈاکیومنٹری کارنرڈ ٹائیگر: دی 1992 اسٹوری او ٹی ٹی پلیٹ فارم ٹیپ میٹ پراسٹریم کی جا رہی ہے۔ اس ڈاکیومنٹری میں اس وقت کے ہیروز کو خصوصی طور پر شامل کیا گیا ہے۔ کارنرڈ ٹائیگر کو 13 جولائی سے ٹیپ میڈ انٹرنیٹمنٹ (tapmad) کے پلیٹ فارم پر ریلیز کیاگیا ہے۔ اس اسپورٹس سیریز میں 1992 کی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کہانیاں سننے کو مل رہی ہیں۔ کارنرڈ ٹائیگرز کے ٹریلر میں لیجنڈز وسیم اکرم، انضمام الحق، معین خان، جاوید میانداد، مشتاق احمد اور اعجاز احمد اور دیگر کو 1992 کے کرکٹ ورلڈ کپ کے دوران کے ذاتی سفر، جذبات کو شیئر کیا ہے۔ اسٹار کرکٹرشعیب اختر نے بھی 1992 کے ورلڈ کپ کے اپنی زندگی پر پڑنے والے اثرات پر روشنی ڈالی ہے۔ عدنان سرور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کارنرڈ ٹائیگرز- دی 1992 اسٹوری کی پروڈیوسر نینا کاشف ہیں۔کارنرڈ ٹائیگرز کی کہانی کو ان ہیروز کے ذریعے بیان کیا گیا ہے جنہوں نے فتح کو یقینی بنایا ۔ سیریز کے بارے میں بات کرتے ہوئے پروڈیوسر نینا کاشف کا کہنا تھا کہ یہ ان کے لیے بھی ایک خاص پراجیکٹ رہا ہے۔ جس کی بدولت خود انہیں بھی ان کے بچپن کے ہیروز کے ساتھ بات چیت کرنے کا موقع ملا۔ بلکہ اس تاریخی فتح کو دستاویزی شکل دینے اور آرکائیو بھی کیا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی