پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف کا ایک اور شاندار کارنامہ انجم دیتے ہوئے آٹھ ہزار میٹر سے بلند شیشا پینگما چوٹی سر کرکے دنیا کی تمام چودہ بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا کم عمر ترین پاکستانی کوہ پیما ہو نے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ پاکستانی کوہ پیما شہروز کاشف نے بدھ کی علی الصبح شیشا پینگما چوٹی سر کی۔ شہروز کاشف نے دنیا کی تمام چودہ بلند ترین چوٹیاز کاشف نے مانٹ ایورسٹ، کے ٹو، نانگا پربت سمیت دیگر خطرناک چوٹیاں سر کی۔ شہروز کاشف نے اپنی کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سب کچھ حاصل کرنا ان کیلئے آسان نہیں تھا۔انہوں نے کہا مجھے معلوم تھا کہ یہ انتہائی مشکل ہوگا اور میری جان جانے کا خطرہ حقیقی تھا لیکن میں ہدف پر توجہ مرکوز رکھتا رہا، اب جب کہ میں یہاں کھڑا ہوں، مجھے احساس ہوا کہ یہ کامیابی صرف پہاڑوں کو سر کرنے کی نہیں بلکہ یہ خوف، شک اور حدود پر قابو پانے کے بارے میں ہے، میرے لیے، یہ کسی معجزے سے کم نہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی