i کھیل

پاکستان سپر لیگ کی مالی اہمیت میں اضافہ ہوگیاتازترین

January 09, 2026

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل)کی مالی اہمیت میں اضافہ ہوگیا، دو نئی ٹیموں کی شمولیت نے دیگر فرنچاز کو لیگ کی سالانہ فیس میں بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ پی ایس ایل میں دو نئی ٹیمیں جن میں حیدرآباد کو ایف کے ایس گروپ نے175 کروڑ روپے جبکہ اوزی ڈیولپرز نے سیالکوٹ ٹیم کو 185 کروڑ روپے میں خریدا۔ جن کی مجموعی سالانہ فیس دیگر پانچ فرنچاز کی فیس کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ ہے۔ پی ایس ایل کے 10 ویں ایڈیشن میں 108 کروڑ کی فیس ادا کرنے والی ملتان سلطانز کے مالکان نے ٹیم اونرشپ برقرارنہیں رکھی۔ علی ترین کی دستبرداری کے بعد اس سال ملتان سلطانز کے معاملات پی سی بی خود چلائے گا۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی