i کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈمیں ترقیاں دینے کے معاملے پر بے ضابطگیاںتازترین

March 25, 2025

پاکستان سپورٹس بورڈ میں ترقیاں دینے کے معاملے پر مبینہ بے ضابطگیاں سامنےآنے پر ڈاریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے نوٹس لے لیا۔ذمہ داران کو چارج شیٹ جاری کردی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپورٹس بورڈ میں یہ مبینہ بے ضاطگیاں ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کے عمل میں سامنے آئی جبکہ اگلے گریڈ میں ترقی کے لیے تیار کردہ ورکنگ پیپر میں ردو بدل کیا گیا۔ پی ایس بی افسران کی سالانہ خفیہ رپورٹس میں بھی ہیر پھیر کیاگیا جبکہ ڈی گریڈ ہونیوالے افسران نے اگلے گریڈ میں ترقی کیلئے کوششیں بھی کی ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے پی ایس بی ریکارڈ میں ہیر پھیر کے معاملے پر ذمہ داران کو چارج شیٹ جاری کر دی۔ ذمہ داران کو تحریری جواب دینے کیلئے سات روز کی مہلت دی گئی ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی