پاکستان سپورٹس بورڈ میں من پسند شخصیات کو نوازنے کا سلسلہ جاری، نیشنل انٹرن شپ پروگرام کے آی ٹی اسپیشلسٹ احتشام احمد کو پی ایس بی کے گریڈ17میں مستقل کردیا گیا۔ وزارت بین الصوبائی رابطہ نے آئی ٹی اسپیشلسٹ احتشام احمد کو ڈپیوٹیشن پر نیشنل انٹرن شپ پروگرام سے پاکستان سپورٹس بورڈ منتقل کیا تھا جس کے بعد وزارت بین الصوبای رابطہ کی بااثر شخصیت کی مبینہ سفارش پراحتشام احمدکو مستقل بنیادوں پر پاکستان سپورٹس بورڈ کا ملازم بنا دیا گیا ہے اور اس حوالے سے پی ایس بی نے آفس آرڈر بھی جاری کردیا ہے جس کے بعد احتشام احمدنے گریڈ اٹھارہ میں پرموٹ ہونے اورپی ایس بی بورڈ اجلاس سے اس فیصلے کی منظوری کیلے بھی اثرورسوخ استعمال کرنا شروع کردیا ہے۔ فیڈرل سروس ٹربیونل سرکاری ملازمین کے خودمختار اور کارپوریشن اداروں میں انضمام کے معاملے پر پہلے ہی فیصلہ دے چکی ہے کہ سرکاری ملازمین کی ایسے اداروں میں شمولیت سول سروس رولز کیخلاف ہے۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی