i کھیل

پاکستان سپورٹس بورڈ کا بنا اجازت اتھلیٹکس ٹیم بھارت بھیجنے کا سخت نوٹستازترین

September 20, 2024

پاکستان سپورٹس بورڈ نے بھارت میں منعقدہ ساوتھ ایشین جونیر اتھلیٹکس چیمپین شپ میں بنا اجازت دورہ کا سخت نوٹس لیتے ہوے اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان سے جواب طلب کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بارہ کھلاڑیوں اور چار آفیشلز پر مشتمل پاکستان جونیر اتھلیٹکس ٹیم نے انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت کی تھی جس میں 90 میں سے ایک میڈل بھی پاکستان اپنے نام کرنے میں ناکام رہا ہیجبکہ اتھلیٹکس فیڈریشن نے بھارت جیسے ملک میں دورہ کرنے کی اجازت کیلے این او سی بھی نہیں لیا جس پر پی ایس بی نے بغیر این او سی کے ٹیم کے دورہ بھارت پر اتھلیٹکس فیڈریشن سے پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔پاکستان اسپورٹس بورڈ نے اتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری شاہجہان میر کو بھیجے گئے خط میں واضح کیا کہ جونیئر ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے لیے ٹیم کے بھارت جانے کے لیے کوئی این او سی نہیں مانگا گیا، جو پی ایس بی کے آین کےآرٹیکل 7(1) کی براہ راست خلاف ورزی ہے ۔ حکومت سے لازمی این او سی حاصل کیے بغیر ایک بین الاقوامی کھیلوں کے ایونٹ میں شرکت کے لیے ایک دستہ بھارت بھیجا جس پر اتھلیٹکس فیڈریشن اپنا تحریری جواب دے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ جب ہندوستان میں کھیلوں کے کسی بھی مقابلے میں حصہ لینے کی بات آتی ہے تو اس کے قوانین اور بھی سخت ہوتے ہیں۔ متعلقہ فیڈریشن کو اس طرح کا دورہ کرنے سے پہلے خفیہ ایجنسیوں اور مختلف وزارتوں سے این او سی لینا پڑتا ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی