پاکستان والی بال فیڈریشن نے ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کی شراکت سے ملک میں خواتین کی پہلی انٹرنیشنل والی بال چیمپین شپ کے انعقاد کی تیاریاں شروع کردی۔ پاکستان والی بال فیڈریشن وویمنز وونگ کی چیرپرسن ملیکہ جنید کیمطابق پاکستان میں لڑکیوں میں والی بال کھیل میں دلچسپی بڑھانے اور معیار کو بہتر بنانے کیلے فیڈریشن ایمپاور سپورٹس کیساتھ ملکر کوشاں ہے اور ملک میں پہلی بار خواتین کے انٹرنیشنل ایونٹ کے انعقاد کا مقصد خواتین کھلاڑیوں کو اپنے کھیل کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کرنا ہے کیونکہ پاکستان کی تاریخ میں یہ پہلی بار ہو گا کہ خواتین والی بال کے مقابلوں میں امریکہ اور یورپ کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ملیکہ جنید نے کہا کہ اسلام آباد خواتین کی انٹرنیشنل چیمپئن شپ کا ممکنہ میزبان شہر ہوگاجس کے انعقاد کیلے اگلے سال جنوری میں پلاننگ کی جارہی ہے جبکہ ایونٹ کے لیے پانچ غیر ملکی ٹیموں کے پاکستان آنے کی توقع کر رہے ہیں ۔دوسری جانب ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کی بانی علیشا جنید بھی دیگر تمام انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لیے غیر ملکی ٹیموں کے ساتھ رابطہ کاری میں مصروف ہیں جبکہ ایمپاور سپورٹس اکیڈمی کیایڈوازر ٹم کیلی بھی قومی وویمنز والی بال ٹیم کی تیاریوں اور تربیتی کیمپ کا مشاہدہ کرنے کے لیے گزشتہ ہفتے پاکستان کا دورہ کرچکے ہیں۔ امریکہ میں مقیم ٹم کیلی نیدورہ کے دوران ان مقامات کا جائزہ بھی لیا جہاں ایمپاور اسپورٹس اکیڈمی پاکستان والی بال فیڈریشن کی زیر سرپرستی انٹرنیشنل والی بال چیمپین شپ منعقد کرے گی۔ ملیکہ جنید کا کہنا تھا کہ بیچ گیمز سے قبل ہم اس سال وویمنز ٹیم کو تربیتی دورے کے لیے ترکی بھیجنے کا بھی منصوبہ بنا رہے ہیں۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی