i کھیل

پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے لینے پڑیں گے، معین خانتازترین

February 28, 2025

سابق کرکٹ ٹیم کے کپتان معین خان نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کو ٹھیک کرنے کیلئے سخت فیصلے لینے پڑیں گے ۔ معین خان نے کشمیرسپریم لیگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں میں محنت اور لگن کی کمی ہے، بطور میزبان پاکستانی ٹیم کو بہتر پرفارم کرنا چاہئے تھا، پاکستان کرکٹ بورڈ کو نان کرکٹرز چلا رہے ہیں۔معین خان کا مزید کہنا تھا کہ سلیکشن میں بھی مسائل تھے، میرٹ پر سلیکشن ہونی چاہئے، بابراعظم کو ویرات کوہلی کی طرح پرفارم کرنا پڑے گا، میچ جتوانے پڑیں گے، پاکستان کرکٹ کی بہتری کیلئے بورڈ میں کرکٹرز کو آنا پڑے گا۔سابق کپتان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کو سوچنا چاہئے بورڈ میں کرکٹرز کو ہونا چاہئے، پاکستان کرکٹ بہت پیچھے رہ گئی ہے، بابراعظم پرفارم کریں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دورہ نیوزی لینڈ میں نوجوان کرکٹرز کوموقع دینا چاہئے، پاکستان کرکٹ بورڈ کا چیئرمین کہیں سے بھی اٹھا کر لگا دیتے ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی