i کھیل

پاکستان کیلئے میڈل لیکرآئیں گے، قومی ایتھلیٹ شجرعباستازترین

August 01, 2023

قومی ایتھلیٹ شجرعباس نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ ایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآئیں گے، نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان میں ہمیں مقابلے بہت کم ملتے ہیں، ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کیلئے میڈل لیکرآونگا،قومی ایتھلیٹ شجرعباس نے کہا اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اللہ نے ہر مقام پر سرخرو کیا ایشین ایتھلیٹک چیمپئن شپ سیزن کا پہلا مقابلہ تھا جس میں اپنا ریکارڈ بھی بہترکیا۔ایشین ایتھلیٹک کے بعد سیدھا ایشین گیمز کا مقابلہ ہوگا اگراس سے پہلے بھی مقابلے مل جاتے تو تیاری بہتر ہوتی ان سب کے باوجود محنت جاری ہے اورایشین گیمزمیں پاکستان کے لئے میڈل لے کر آونگا،شجرعباس کا مزید کہنا تھا کہ ایک ایتھلیٹ کو تمام ترین سہولیات مہیا کی جائیں اسکا خیال رکھا جانا چاہئیے، ٹریننگ کیمپ میں بھرپور محنت کررہے ہیں اچھے رزلٹس آئیں گیمیرے پاس بہت ٹیلنٹ موجود ہیکہ میں اپنے آپ کو مزید بہتر بنا سکوں،جمائیکا اورامریکہ کے ایتھلیٹ بہترین ہیں اگر ٹریننگ کے لئے مجھے وہاں بھیجا جائے تو بہتری آسکتی ہے،اگرفیڈریشن مجھے جمائیکا یا امریکہ ٹریننگ کے لئے بھیجتی ہے تومیں ایشیا کا گولڈ بھی پاکستان کے لئے لاسکتا ہوں اوراولمپکس کے لئے کوالیفائی بھی کرسکتا ہوں،پاکستان ایتھلیٹک فیڈریشن کو بجٹ کم ملتا ہے لیکن جتنا ملتا ہے وہ ہمیں سہولیات مہیا کرتی ہیں۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی