جنوبی افریقا نے پاکستان کے خلاف ٹی20 سیریز کیلئے متبادل کپتان سمیت اسکواڈ کا اعلان کردیا۔کرکٹ جنوبی افریقا نے پاکستان کیخلاف سیریز کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا علان کرتے ہوئے بتایا کہ کپتان ایڈن مارکرم کی مصروفیات کے باعث ہینرچ کلاسن کو قیادت کے فرائض سونپ دئیے گئے ہیں۔سری لنکا کیخلاف تیسرے ٹیسٹ اور پھر پاکستان کیساتھ ٹی20 سیریز کے سخت شیڈول کی وجہ سے انہیں آرام کرایا گیا ہے، انکے علاوہ مارکو جانسن، کیشو مہاراج، کاگیسو ربادا اور ٹرسٹن اسٹبس بھی ٹی20 سیریز سے محروم رہیں گے کیونکہ وہ آئی لینڈرز کیخلاف سیریز کھیل رہے ہیں۔ اہم کھلاڑیوں کی عدم موجودگی کے باوجود افریقی اسکواڈ میں اینریچ نورٹجے اور تبریز شمسی کی صورت بہترین بالنگ اٹیک موجود ہے۔جنوبی افریقا کا اسکواڈ اس طرح ہے ۔ہینرک کلاسن (کپتان) ، اوٹنیل بارٹمین، میتھیو بریٹزکے، ڈونووین فریرا، ریزا ہینڈرکس، پیٹرک کروگر، جارج لِنڈے، کوینا مافاکا، ڈیوڈ ملر، اینریچ نورٹجے، نقابا پیٹر، ریان رکیلٹن، تبریز شمسی، اینڈییلا سمنی، اینڈیل سیمنی اور رائل ڈیر ڈوسن۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی