پاکستان کے ہاتھوں آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کی ون ڈے سیریز میں شکست پر مقامی میڈیا کی جانب سے ٹیم کی کارکردگی پر کڑی تنقید کی گئی ہے۔آسٹریلوی میڈیا کے مطابق پاکستان کے پیس اٹیک کے سامنے آسٹریلین شوقیہ کھلاڑی دکھائی دیے، پاکستان کے بولرز نے غیر تجربہ کار مڈل آرڈر بیٹنگ کو آسانی سے چیر کر رکھ دیا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ پرتھ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کے پاس خوشی کے لیے کوئی چیز نہیں، انجری سے واپس آنے والے اسپینسر جانسن اور لانس مورس نے اچھی بولنگ کی۔ آسٹریلوی میڈیا نے کہا ہے کہ جیک فریزر کی نہ تو تکنیک ہے نہ فٹ ورک، تینوں میچز میں وہ فلاپ ہوئے، ان کے ٹیلنٹ سے انکار نہیں لیکن 5 میچز میں انہوں نے ایک ففٹی نہیں بنائی۔تنقید کرتے ہوئے آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسٹیو اسمتھ توقعات کے مطابق نہیں کھیلے، مارنوس لبوشین پھر مایوس کن رہے، گلین میکسویل حارث رئوف کا آسان شکار بن گئے، تینوں میچز میں انہوں نے آئوٹ کیا۔آسٹریلوی میڈیا کا کہنا ہے کہ آسٹریلیا کے بولروں نے سیریز میں اپنی موجودگی کا احساس دلایا۔واضح رہے کہ پاکستان نے آسٹریلیا کو تیسرے ون ڈے میچ میں شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے جیت لی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی