پاکستان کی انڈر 16 فٹبال ٹیم ملکی تاریخ میں پہلی بار یوئیفا ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی جو 24 سے 30 اپریل تک قازقستان میں منعقد کھیلا جاے گا۔ اس امر کا اظہار پاکستان فٹبال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے کیا۔ محسن گیلانی نے کہا کہ یوئیفا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی پہلی بار شرکت ایک تاریخی سنگ میل ہیجو نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنے کی بڑھتی ہوئی کوششوں کی عکاس ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں میزبان قازقستان سمیت روس اور آذربائیجان کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ محسن گیلانی نے کہا کہ یویفا ٹورنامنٹ میں پاکستان کی شمولیت پی ایف ایف کے بین الاقوامی فٹبال اداروں کیساتھ بہتر ہوتے تعلقات کی عکاسی کرتی ہے جبکہ یہ پیش رفت ملک میں یوتھ فٹبال کے لیے ایک بڑی کامیابی ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلی سطح کے بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں شرکت پاکستانی فٹبال کی طویل المدتی ترقی کے لیے ناگزیر ہے۔ یوئیفا ٹورنامنٹ میں شرکت سے ہمارے نوجوان کھلاڑیوں کو قیمتی تجربہ، اعتماد اور بین الاقوامی معیار کو سمجھنے کا موقع ملے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی