i کھیل

پاکستان ٹیم کی جانب سے میچ ریفری رچی رچرڈسن کو خراج تحسینتازترین

December 23, 2024

پاکستان کرکٹ ٹیم کی جانب سے رچی رچرڈسن کو بطور ریفری 100 میچز مکمل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا گیا ۔کپتان محمد رضوان اور ٹیم منیجر نوید اکرم چیمہ نے رچی رچرڈسن کی خدمات کا اعتراف کیا۔رچی رچرڈسن کو بطور ریفری 100 میچز مکمل کرنے پر پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کے آٹوگراف والی جرسی پیش کی گئی۔ انہوں نے شرٹ دینے پر پاکستان ٹیم اور مینجمنٹ کا شکریہ ادا کیا۔واضح رہے کہ سر رچرڈ بینجمن رچرڈسن ویسٹ انڈیز کے سابق بین الاقوامی کرکٹ کھلاڑی اور ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں۔

کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی