پاکستان فٹبال کیلے بری خبر،،فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر معطل کردی،، پاکستان کی ٹیموں پر انٹرنیشنل ایونٹس میں شرکت پر پابندی بھی عاد کردی۔ فیفا کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رکنیت ایک بار پھر فوری طور معطل کردی گئی ہے جس کی بڑی وجہ پی ایف ایف کی جانب سے اپنے آئین میں فیفا کی متعارف ترامیم شامل کرنے میں ناکامی قرار دی گئی ہے۔فیفا ترامیم شفاف اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنانے کیلئے تھی۔پاکستان کی معطلی پیش کردہ آئینی ترامیم کی منظوری تک رہے گی۔فیفا سے ملنے والی تمام مالی اور تکنیکی معاونت بھی معطل رہے گی۔فیفا، اے ایف سی نے پی ایف ایف کو اپنے آئین میں ترامیم کرنے کی سفارش کی تھی جسیپی ایف ایف کانگریس نے کو مسترد کردیا تھا۔ پاکستان کو 2021 میں بھی فیفا رکنیت سے معطلی کا سامنا کرنا پڑا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی