i کھیل

پاکستان اور انگلینڈ کے لوگ کرکٹ کیلئے ایک طرح کی محبت رکھتے ہیں،الیکس فینشوےتازترین

October 25, 2024

برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیدار الیکس فینشوے نے کہا ہے کہ کرکٹ کے ذریعے انگلینڈ اور پاکستانی عوام کے درمیان تعلق بنتاہے، پاکستان اور انگلینڈ کے لوگ کرکٹ کیلئے ایک طرح کی محبت رکھتے ہیں۔ ایک انٹرویو میں الیکس فینشویکا کہنا تھا کہ پاکستان کے گزشتہ دورہ انگلینڈ کیموقع پر میچز دیکھنے کا اتفاق ہوا، انگلینڈ میں پاکستانی شائقین کی تعداد لاجواب تھی۔ان کا کہنا تھا کہ برمنگھم میں پاکستانی شرٹس انگلینڈ کی شرٹس سے زیادہ دکھائی دیتی ہیں، انگلینڈ کی ٹیم جب بھی آتی ہے تو پاکستانی میڈیا اور اخبار وں میں فرنٹ پیج پر ہیڈلائن لگتی ہے۔ برطانوی ہائی کمیشن کے عہدیدار نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، وائٹ بال کرکٹ کو پاکستانی زیادہ شوق سے دیکھتے ہیں، پاکستان سپر لیگ میں بھی پاکستانی شائقین کی بہت تعداد ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور موسمیاتی تبدیلی جیسے معاملات میں بھی پاکستان انگلینڈ ساتھ کام کر رہے ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان جاری تیسری ٹیسٹ میچ پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ راولپنڈی ٹیسٹ میں پچ اسپنرز کیلئے سازگار مل رہی ہے، راولپنڈی ٹیسٹ پانچویں دن تک جاتا دکھائی نہیں دے رہا۔انگلینڈ کے کھلاڑی ریحان احمد سے متعلق بات کرتے ہوئے الیکس فینشوے کا کہنا تھا امید ہے وہ اچھا پرفارم کریں گے، ریحان احمد کی فیملی میرپور سے ہے۔

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی