پاکستان ہاکی فیڈریشن کی کانگرنس کا اہم اجلاس آج(جمعرات)کو اسلام آباد میں ہوگا جس میں ہاکی فیڈریشن کے عہدداران اعتماد کا ووٹ لینگے۔ تفصیلات کے مطابق ہاکی فیڈریشن نے کانگرنس کا اجلاس بنا کسی وجہ کے ملتوی کر دیا تھا جسے کانگرنس ممبران کی اکثریت نے مسترد کرتے ہوئے کانگرس اجلاس میں شرکت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اجلاس میں فیڈریشن ، چاروں صوبوں سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز شرکت کرینگے ۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے ہاکی فیڈریشن کے صدر اور سیکرٹری کو عہدوں سے معطل کے جانے کے بعد صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر نے تمام فیڈریشن عہدداران کو معطل کرتے ہوئے کانگرس سے اعتماد کا ووٹ لینے کا اعلان کیا تھا۔ سابق وزیراعظم شہباز شریف کی سفارشات کی روشنی میں پاکستان سپورٹس بورڈنے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدداران کو عہدوں سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی