پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی ناقص پالیسیوں اور سیاست کے باعث قومی ایتھلیٹ محمد یاسر سلطان کے پیرس اولمپک گیمز میں کوالیفای کرنے کے امکانات مخدوش ہو گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے نمبر 2 جیولن تھرو کرنے والے محمد یاسر سلطان کواولمپک کوالیفکیش کیلے تین انٹرنیشنل ایونٹس کی ضرورت ہے لیکن ایتھلیٹکس فیڈریشن محمد یاسر بارے اب تک کوی پلاننگ کرنے میں یکسر ناکام دکھای دی ہے نا ہی فیڈریشن کی جانب سے انہیں بتایا گیا کہ اولمپک کوالیفای کرنے کیلے یاسر کو کن کن ایونٹس میں بھیجا جاے گا۔ جولائی 2023 میں بنکاک میں ہونے والی ایشین ایتھلیٹکس چیمپئن شپ میں 79.93 میٹر جیولن تھرو کرکے پاکستان کیلے بروانز میڈل جیتنے والے محمد یاسر ان دنوں لاہور میں ٹریننگ کر رہے ہیں جنہیں جیولن تھرور ارشد ندیم کیساتھ اولمپک گیمز کوالیفای کرنے کیلے30جون سے قبل 85.50 میٹر کے معیار کو پورا کرنا ہوگا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی