اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کا حکمِ امتناع خارج کرتے ہوے پاکستان سپورٹس بورڈ کے ایڈجوڈیکیٹر کیخلاف درخواست نمٹا دی جبکہ پی ایس بی بورڈ کو ہدایت کی ہے کہ وہ ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیل بورڈ رولز کے مطابق سنے۔یہ فیصلہ جسٹس ارباب محمد طاہر نے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کی درخواست پر فریقین کے دلال سننے کے بعد دیا۔ سماعت کے موقع پر پاکستان سپورٹس بورڈ کے لیگل ایڈوائزر سیف الرحمن بھی عدالت میں پیش ہوئے جنہوں نیعدالت کو آگاہ کیا گیا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ عدالتی احکامات پر مکمل طور پر عملدرآمد کر رہا ہے اور اسی سلسلے میں پی ایس بی بورڈ کا اجلاس 23 جنوری کو طلب کیا جا چکا ہے، جس میں ایتھلیٹکس فیڈریشن کی اپیل پر غور کیا جائے گا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ہدایت دی کہ پاکستان سپورٹس بورڈ بورڈ رولز کے مطابق اپیل کی سن کر فیصلہ کرے۔ واضح رہے کہ پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی تھی۔ پی ایس بی ایڈجوڈیکیٹر نے اپنے فیصلے میں پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے انتخابات کروانے کی ہدایت جاری کی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی