ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں پاکستانی ایتھلیٹس کو شرکت سے روکے جانے کے واقعہ پر پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن نے اپنی نا اہلی کا اعتراف کرلیا ، پاکستان سپورٹس بورڈ کی انکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کردی۔ ایران میں کھیلی گی ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ میں ٹاپ قومی ایتھلیٹس شجر عباس اور جعفر اشرف کو ساتھ جانیوالے ٹیم آفیشل کی جانب سے وقت پر انٹریز نہ بھجوانے پر ایونٹ میں شرکت سے روک دیا گیا تھا جس کا پاکستان سپورٹس بورڈ نے سخت نوٹس لے لیتے ہوئے واقعہ کی تحقیقات کیلیے انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔ انکوائری کمیٹی کے سامنے پاکستان ایتھلیٹکس فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل شاہ جہان میر نیبطور ٹیم منیجر اپنی نا اہلی کا اعتراف کیا جس پرانکوائری کمیٹی نے فیڈریشن اور ٹیم منیجر کیخلاف سخت کاروائی کی سفارش کرتے ہوئے مزید کاروائی کیلیے معاملہ پی ایس بی بورڈ کو بھجوا دیا۔گیارہویں ایشین انڈور ایتھلیٹکس چیمپین شپ رواں ماہ ایران میں کھیلی گئی تھی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی