پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے احمد آباد میں ورلڈ کپ کے اہم میچ میں بارش کے امکانات کم ۔ ہفتہ کو رپورٹ کے مطابق احمد آباد میں گہرے بادلوں کے آنے جانے کا سلسلہ جاری ہے اور ہوا میں نمی کا تناسب دو فیصد ہے۔ مقامی افراد اور محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ان بادلوں کے باوجود بارش کا کوئی امکان نہیں ہے اور پورا میچ ہونے کی توقع ہے۔ دوسری جانب بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ احمد آباد میں ہوا زیادہ نہیں چل رہی اس لیے موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی