ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ مقابلوں کے لئے نرالی منطق پیش کردی۔ سوشل میڈیا پر زیر گردش ویڈیو میں احمد شہزاد نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ مقابلے کرانے کے لیے سرحد پر ایک اسٹیڈیم بنانے کا مشورہ دیا ہے۔احمد شہزاد نے طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک کرکٹ اسٹیڈیم سرحد پر قائم ہونا چاہیے جس کا ایک دروازہ بھارت اور دوسرا پاکستان میں کھلتا ہو اور ہر ٹیم کے کھلاڑی اپنے دروازے سے اسٹیڈیم میں داخل ہوں، لیکن پھر بھی بھارتی کرکٹ بورڈ اور بھارتی حکومت کے لیے مسائل ہوں گے، کھلاڑیوں کو ویزے دینے سے اجتناب کیا جائے گا۔احمد شہزاد نے مزید کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہائبرڈ ماڈل کی تصدیق ہونے کے بعد اب بھارت کے مستقبل قریب میں پاکستان آنے کے امکانات ختم ہوگئے۔اب بھول جائیں کہ بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے گی۔ تمام کرکٹ بورڈز کی جانب سے معاہدے کے تحت آئی سی سی پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی دینے کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹ سکتا تھا۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی