i کھیل

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا انوکھا کارنامہ، ندیم ارشاد کیانی کی ریٹائرمنٹ کے باوجود ویب سائٹ پر انکا نام بطور سیکرٹری برقرارتازترین

January 29, 2025

وزارت بین الصوبائی رابطہ کا انوکھا کارنامہ، وفاقی سیکرٹری آئی پی سی ندیم ارشاد کیانی کی ریٹائرمنٹ کے دو ہفتے گزرنے کے باوجود اپنی ویب سائٹ پر انکا نام بطور سیکرٹری آئی پی سی کے طور برقرار رکھا۔ تفصیلات کے مطابق ویب سائٹ پر ندیم ارشاد کیانی کی تصویر موجودہ سیکرٹری کے طور پر موجود ہے۔ ویب سائٹ کو آخری بار 15 جنوری کو اپ ڈیٹ کیا گیا تھا لیکن کسی نے تصحیح کرنے کی زحمت نہیں کی۔ایسا لگتا ہے کہ ماضی قریب میں بھی ویب سائٹ کو اپ ڈیٹ کرنے کے لیے کوئی کوشش نہیں کی گئی، جس میں رانا ثنا اللہ کی بجاے سابق وزرا کی بھی کئی پرانی خبریں موجود ہیں-

کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی