قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے وسیم اکرم کے ٹیم میں تبدیلیوں کے بیان پر انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا۔شاہد آفریدی نے ایک نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وسیم اکرم کے بیان پر ریماکس دیتے ہوئے سوال کیا کہ مجھے وسیم بھائی بتائیں 6-7 (5-6) کھلاڑیوں کو ٹیم سے ڈراپ کرنے کے بعد ایسے کرکٹرز ہیں جو انکی جگہ لے سکیں؟۔ انہوں نے کہا کہ بڑے ناموں کو نکالنا بھی تنقید کا باعث بن سکتا ہے اور ایسا کرنے باوجود نتائج نہیں آئے تو پھر کیا ہوگا؟۔ شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ نئے کھلاڑی آئیں گے تو وہ ہار پر یہی کہیں گے کہ ہم ورلڈکپ کی تیاری کررہے ہیں اور پھر دوبارہ سرجری شروع ہوجائے گی۔واضح رہے کہ وسیم اکرم سمیت کئی سابق کرکٹرز نے پاکستانی ٹیم کے آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے پہلے رائونڈ سے باہر ہونے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ تھا کہ 5 سے 6 سینئیر پلئیرز کو نکال دینا چاہیے، انکی موجودگی کے باوجود قومی ٹیم کئی بڑے ایونٹس جیتنے میں کامیاب نہیں ہوسکی۔
کریڈٹ: انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی