ورلڈ ٹیم اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان نے کامیاب آغاز کیا ہے۔پاکستا ن نے پہلے میچ میں پیرو کو دو ایک سے شکست دی، پاکستان کے نور زمان اور ناصر اقبال نے اپنے میچز جیتے اور عاصم کو شکست ہوئی۔نور زمان نے رفائیل گالویز کو 11-1، 11-4، 13-15، 11-13 اور 13-11 سے شکست دی، ناصر اقبال نے اولونزو ایسکیوڈیرو کو گیارہ ۔ تین، گیارہ ۔ چار اور گیارہ ۔ دو سے ہرایا۔عاصم خان کو ڈیاگو ایلیاز نے تین۔ صفر سے شکست دی تھی۔
کریڈٹ : انڈیپنڈنٹ نیوز پاکستان-آئی این پی